Skip County Header
Alameda County, CA, acgov.org
April Williamson
Interim Deputy Director
Healthy Homes Department
Including the Lead Poisoning Prevention Program

social media icons

اردو




1991 سے، المیڈا کاؤنٹی ہیلدی ہومز ڈپارٹمنٹ (Alameda County Healthy Homes Department) نے رہائش کے مسائل پر کام کرتے ہوئے ماحول میں سیسے کی آلودگی کو ختم کرنے، بچوں میں سیسے کی زہر آلودگی کی روک تھام کرنے اور صحت کی مجموعی حالت کو بہتر بنانے کے لیے معاشرے کی خدمت کی ہے۔ ڈپارٹمنٹ سیسے کے زہر سے متاثرہ بچوں کو کیس منیجمنٹ، کمیونٹی سے رابطہ اور تعلیم، تربیت، سیسے کے خطرے میں تخفیف کی خدمات، صحت مند گھروں کے لئے مداخلتیں اور مشاورتیں فراہم کرتا ہے۔ قومی سطح پر فنڈ کردہ وظائف استعمال کرتے ہوئے، ہم لوگ اپنے گھروں میں سیسے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سند یافتہ ٹھیکے داروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔


سیسے کی زہر آلودگی یا سیسے کے زہریلے پن سے مراد اس طرح سیسے کی زد میں آنا ہے جس سے بیماری پیدا ہو اور جس کے لیے فوری طبی توجہ درکار ہو۔ اس کا استعمال ان حالتوں کی وضاحت کے لیے کیا جاتا ہے جن میں خون میں سیسے کی بڑھی ہوئی سطحوں کے باعث صحت کے شدید اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ اگر خون میں سیسے کی سطحیں 45 مائیکروگرامز فی ڈیسی لیٹر (μg/dL) یا اس سے زیادہ ہوں تو نگہداشت صحت فراہم کنندگان جسم سے سیسہ نکالنے میں مدد کے لیے علاج تجویز کر سکتے ہیں۔ تاہم، بچے سیسے کے تئیں انتہائی حساس ہوتے ہیں اور ان کے کم سطحوں پر زد میں آنے سے ضرر پہنچنے کا پتہ چلا ہے۔

بہت سارے عوامل اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ کس طرح مختلف لوگوں کے اجسام سیسے کی زد پذیری سے نمٹتے ہیں۔ ان عوامل میں اس شخص کی عمر، غذائی حالت، سیسے کی زد پذیری کا ماخذ، سیسے کی زد پذیری کی مقدار، پہلے سے موجود طبی کیفیات اور زد پذیری کی مدت شامل ہیں۔ بہت سارے بچے جو سیسے کی زد میں آتے ہیں، ان میں کوئی واضح علامات نہیں ہوتیں۔ تاہم، زد پذیری کی کچھ حالتیں صحت پر زیادہ واضح اثرات کا باعث ہوتی ہیں جن کے لیے فوری علاج ضروری ہوتا ہے۔

بچوں کے لیے سیسے کی زد پذیری یا جسم میں سیسے کی کوئی بھی سطح محفوظ نہیں ہے۔ سیسے کی معمولی سطحیں بھی، جنہیں کبھی محفوظ سمجھا جاتا تھا، ذہانت، رویے اور صحت میں نقصان دہ تبدیلیوں سے مربوط رہی ہیں۔ بچوں کو خطرہ زیادہ رہتا ہے کیوں کہ ابھی جسمانی اور ذہنی سطح پر ان کی نشو و نما ہو رہی ہوتی ہے۔

ماخذ: مراکز برائے مرض کنٹرول اور روک تھام (Centers for Disease Control and Prevention)


آپ کے گھر میں سیسے کے مختلف ممکنہ ذرائع ہو سکتے ہیں۔ المیڈا کاؤنٹی میں سیسے کے عام ترین ذرائع پینٹ اور مٹی ہیں، لیکن دیگر کم عام ذرائع مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں:

  • پکانے میں استعمال ہونے والے مسالہ جات
  • باغبانی
  • کھلونے
  • کینڈی
  • گھریلو ٹوٹکے
  • چینی کے برتن
  • دیگر کم عام ذرائع


غریب و نادار بچے جو شہری علاقوں میں پرانے گھروں میں رہ رہے ہیں، انہیں سیسے کی زہر آلودگی کا سب سے زیادہ خطرہ ہے کیوں کہ وہ اکثر ایسے اپارٹمنٹس یا گھروں میں رہتے ہیں جن کی اچھی طرح دیکھ بھال نہیں کی جاتی۔ تاہم، متوسط اور اعلی آمدنی والے بچے سیسے کی زہر آلودگی سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور اگر ان کے پرانے گھروں میں غیر محفوظ تزئین کاری اور تعمیر نو کے پروجیکٹس انجام دیے جاتے ہیں تو انہیں سیسے کی زہر آلودگی کا شدید خطرہ ہے۔


گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے میں، ہم نے رہائش کے علاوہ دیگر ذرائع سے سیسے کے زہر سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے، جیسے روایتی دوائیں/ ٹوٹکے، غذائیں یا اشیاء جو بیرون ملک سے درآمد کی گئی ہوں اور وہ چیزیں جو کھانا پکانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ درج ذیل معلومات سیسے کی ان ممکنہ زد پذیریوں پر روشنی ڈالتی ہیں جو آپ اور آپ کے کنبہ کے لیے قابل توجہ ہو سکتی ہیں۔

Surma Fact Sheet


یہ جاننے کا واحد طریقہ کہ آیا آپ کا بچہ سیسے کے خطرات کی زد پر رہا ہے اپنے بچے کے ڈاکٹر سے خون میں سیسے کی جانچ کی درخواست کرنا ہے۔

اس سلسلے میں اکثر کوئی واضح علامات نہیں ہوتیں کہ کب کوئی بچہ سیسے کی زد میں آیا۔ یہی وجہ ہے کہ خون کی جانچ یہ طے کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ آیا کوئی بچہ سیسے کی زد میں آیا ہے۔ اگر آپ کا بچہ ممکنہ طور پر سیسے کی زد میں رہا ہو تو اپنے نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے خون میں سیسے کی جانچ حاصل کرنے کے سلسلے میں بات کریں۔ آپ کے بچے کے خون میں سیسے کی جانچ کے نتائج کی بنیاد پر، نگہداشت صحت فراہم کنندگان فالو اپ کارروائيوں اور دیکھ بھال کی تجویز دے سکتے ہیں۔

ماخذ: مراکز برائے مرض کنٹرول اور روک تھام (Centers for Disease Control and Prevention)


یہ جاننے کا بہترین طریقہ کہ آیا آپ کے گھر میں سیسے کے خطرات ہیں، آپ کے گھر کی جانچ کے لیے کسی معروف سند یافتہ انسپکٹر کی خدمات حاصل کرنا ہے۔ بے ایریا (Bay Area) میں کنسلٹنٹ تلاش کرنے کے لیے ہماری ڈائریکٹری آف کنسلٹنٹس (Directory of Consultants) ملاحظہ کریں۔


کسی فری لیڈ پینٹ ریپیئر گرانٹ (Free Lead Paint Repair Grant) کے لیے درخواست دیں

  • • ہمارے جن درخواست کنندگان کے لیے سیسے کے خطرات کی اصلاح کے لیے فنڈنگ منظور کر لی گئی ہے، انہیں سیسے کی مفت جانچیں، سیسے کے خطرے کی اصلاحات کے لیے فی یونٹ $10,000 تک کی گرانٹ فنڈنگ، دیگر ہیلدی ہاؤسنگ کے خطرات کی مفت جانچ پڑتال جو کہ اضافی ضمیمی فنڈز کے لیے اہل ہو سکتی ہے اور ایک تفویض شدہ پیشہ ور جو پروجیکٹ کے سلسلہ میں توسیعی معاونت فراہم کرے گا اور پروجیکٹ کی نگرانی تاکہ آپ کے گھر یا پراپرٹی کو سیسے سے محفوظ بنایا جا سکے، فراہم کیا جائے گا۔ یہ گرانٹ المیڈا کاؤنٹی میں 1960 سے پہلے کی رہائشی جائیدادوں کے ان مالکان کے لیے دستیاب ہے جو اس کے لیے اہل قرار پائیں گے۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گھر کو صاف کریں

  • سیسے کے خطرات کا فوری ذریعہ اکثر گرد و غبار ہوتا ہے۔ اگر آپ کے یہاں سیسے والا پینٹ اکھڑ رہا ہو یا آلودہ کھلی مٹی ہو تو گھریلو گرد و غبار میں سیسے کی ایک مخصوص مقدار ہو گی۔ سب سے پہلے گھر کو صاف ستھرا کر کے گرد و غبار سے نجات حاصل کریں۔ اس میں باضابطہ گیلے کپڑے سے ان جگہوں کو پونچھنا شامل ہونا چاہیے جو نظر سے اوجھل ہو سکتی ہیں، جیسے اندرونی اور بیرونی کھڑکیوں کی چوکھٹیں۔ خواہ آپ کے یہاں پینٹ نہ اکھڑ رہا ہو، ماحول میں اتنا زیادہ سیسہ ہے کہ کسی بھی طرح جمع ہونے والی گرد و غبار میں کچھ نہ کچھ سیسہ ہو سکتا ہے۔ کسی اچھے گھریلو ڈٹرجنٹ سے سخت سطحوں کو اچھی طرح دھوئيں۔ قالینوں کے لیے کسی HEPA ویکیوم کلینر میں سرمایہ کاری کریں۔ HEPA سے مراد ہوا کے ذرات کے لیے اعلی کارکردگی (High Efficiency Particulate Air) ہے۔ HEPA ایک خصوصی فلٹر ہے جو گرد کے ہر چھوٹے ذرے کو پکڑ لیتا ہے جو کہ کسی عام فلٹر سے پار ہو جاتا ہے۔


Alameda County sealAlameda County © 2021 • All Rights Reserved • Legal / DisclaimersAccessibility